ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپین کو شکست دے کر امریکہ نے مسلسل چھٹی بار خواتین باسکٹ بال کا خطاب اپنے نام کیا 

اسپین کو شکست دے کر امریکہ نے مسلسل چھٹی بار خواتین باسکٹ بال کا خطاب اپنے نام کیا 

Sun, 21 Aug 2016 20:35:18    S.O. News Service

ریو دی جنیریو، 21؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )امریکہ نے خواتین باسکٹ بال میں اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے ریو اولمپکس کے فائنل میں اسپین کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر مسلسل چھٹی بار طلائی تمغہ جیتا۔9 کوششوں میں یہ امریکہ کا آٹھواں طلائی تمغہ ہے۔امریکہ نے ا سپین کو فائنل میں 101-72سے شکست دی۔بارسلونا 1992اولمپکس کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے یہ امریکہ کی مسلسل 49ویں جیت ہے۔عالمی ٹورنامنٹ میں امریکہ کی گزشتہ 20سال میں یہ 89ویں کامیابی ہے جبکہ اس دوران اس نے صرف ایک میچ گنوایاہے ۔امریکہ کی جیت میں ڈائیانا توراسی اور لنڈسے والین کا اہم کردار رہا جنہوں نے 17-17پوائنٹس حاصل کئے ۔مایا مورے نے بھی 14پوائنٹس بنائے۔


Share: